Wednesday, July 9, 2025

حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو دی گئی 10 اہم نصیحتیں اردو میں

 حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں وہ قرآن مجید کی سورۃ لقمان (آیات 12 - 19) میں مذکور ہیں۔ یہ نصیحتیں حکمت، اخلاق، اور توحید پر مبنی ہیں۔ درج ذیل ہیں 

اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا

(سورۃ لقمان، آیت 13)

"بیٹا! اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہرا، بیشک شرک بہت بڑا ظلم ہے۔"


والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا

(سورۃ لقمان، آیت 14)

"ہم نے انسان کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید کی ہے"


اگر والدین شرک پر مجبور کریں تو ان کی اطاعت نہ کرو

(سورۃ لقمان، آیت 15)

"اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک کرے جس کا تجھے علم نہیں، تو ان کی اطاعت نہ کر


اللہ ہر چیز سے باخبر ہے، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو

(سورۃ لقمان، آیت 16)

"بیٹا! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو اور کسی پتھر یا آسمان یا زمین کے اندر ہو، اللہ اسے لے آئے گا.


نماز قائم کرو

(سورۃ لقمان، آیت 17)

"بیٹا! نماز قائم کرو"


نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو

(سورۃ لقمان، آیت 17)

"نیکی کا حکم دو، برائی سے روکو"


مصیبتوں پر صبر کرو

(سورۃ لقمان، آیت 17)

"اور جو مصیبت تم پر آئے اس پر صبر کرو، بے شک یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔"


لوگوں سے منہ نہ موڑو (تکبر نہ کرو)

(سورۃ لقمان، آیت 18)

"لوگوں سے منہ نہ موڑو اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو"


عاجزی اور انکساری اختیار کرو

(سورۃ لقمان، آیت 18)

"اللہ کسی خودپسند فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔"


اپنی چال میں میانہ روی اختیار کرو اور آواز نیچی رکھو

(سورۃ لقمان، آیت 19)

"اپنی چال میں اعتدال رکھو اور اپنی آواز نیچی رکھو، بے شک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔"




گرمیوں اور برسات کے موسم میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
اس موسم میں سانپوں سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے۔
سانپ کے کاٹنے سے موت کی ایک بڑی وجہ "خوف" ہوتی ہے۔

لہٰذا سب سے پہلا قدم متاثرہ شخص کو تسلی دینا اور ذہنی طور پر پرسکون رکھنا ہے۔

اہم حقائق

1. تمام سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔

2. زہریلے سانپ بھی ہر بار کاٹنے پر زہر نہیں چھوڑتے۔

3. اگر زہر چھوڑا بھی جائے تو ضروری نہیں کہ وہ مکمل طور پر جسم میں داخل ہو۔

ان باتوں کو سانپ سے ڈسے گئے فرد کو ضرور بتائیں تاکہ وہ گھبراہٹ سے بچے اور ذہنی سکون میں رہے۔

پاکستان میں پائے جانے والے زہریلے سانپ

کوبرا
کریٹ (sangchoor)
وائپر

زہریلے اور غیر زہریلے سانپ کے کاٹنے کی پہچان
زہریلے سانپ = دو واضح دانتوں کے نشان
غیر زہریلے سانپ = آدھے دائرے میں کئی چھوٹے دانتوں کے نشان

زہریلے سانپ کے کاٹنے کی علامات
کاٹنے کی جگہ پر دو دانتوں کے نشان
متاثرہ جگہ پر سوجن
آنکھیں کھولنے میں مشکل
سانس لینے میں دشواری
جسم پر نیلے دھبے
یہ علامات عام طور پر 30 منٹ سے 1 گھنٹے کے اندر ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

علاج
زیادہ تر سرکاری ہسپتالوں، حتیٰ کہ THQ اور DHQ میں بھی سانپ کے زہر کا ٹیکہ (Antivenom) دستیاب ہوتا ہے۔

یہ پولی ویلنٹ ہوتا ہے، یعنی تمام عام زہریلے سانپوں کے زہر کے خلاف مؤثر ہوتا ہے

فرسٹ ایڈ (ابتدائی طبی امداد)
1. زخم کے اوپر نرم پٹی باندھیں (اتنی سختی سے نہیں کہ خون بند ہو جائے۔ ایک انگلی گزرنی چاہیے)۔
2. متاثرہ عضو کو حرکت نہ دیں تاکہ زہر جسم میں نہ پھیلے۔
3. زخم کو صاف پانی سے دھوئیں۔
4. زخم پر چیرا نہ لگائیں۔
5. زخم کو نہ چوسیں۔
سانپ کا زہر چوس کر نکالنا ایک فلمی تصور ہے، حقیقت میں ناممکن ہے۔
6. زخم پر برف نہ لگائیں۔

اہم  بات
جتنا جلدی ممکن ہو مریض کو قریبی ہسپتال لے جائیں تاکہ بروقت انجیکشن دیا جا سکے۔
ٹوٹکوں پر قیمتی وقت ضائع نہ کریں، یہ مریض کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو دی گئی 10 اہم نصیحتیں اردو میں

  حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں وہ قرآن مجید کی سورۃ لقمان (آیات 12 - 19) میں مذکور ہیں۔ یہ نصیحتیں حکمت، اخلاق، اور...